Quantcast
Channel: Health News and Tips in Urdu - صحت - ایکسپریس اردو
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5215

آدھی مٹھی خشک میوے روزانہ کھائیں اور لمبی عمر پائیں ، ماہرین

$
0
0

ایمسٹر ڈیم: ماہرین نے اپنی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ روزانہ آدھی مٹھی یا کم از کم 15 گرام خشک میوؤں کا استعمال انسان کو قبل از وقت موت سے بچاتا ہے۔

بین الاقوامی جریدے جرنل ایپی ڈیمیالوجی میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ہالینڈ کی ماسٹرکٹ یونیورسٹی کے ماہرین پر مشتمل ٹیم نے 10 برس کے دوران 55 برس سے 69 برس کی عمر کے 12 ہزار افراد کے طرز زندگی اور خوراک کے استعمال کا جائزہ لیا، جس کے بعد ان افراد میں موت کی اوسط شرح کا مشاہدہ کیا گیا۔ رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ خشک میوے کا استعمال کرنے والے افراد میں کینسر، شوگر، سانس کی بیماریوں اور اعصابی نظام کی تباہی کے باعث موت کا خطرہ کم پایا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جو افراد روزانہ کم از کم 10 گرام خشک میوہ کھاتے تھے، ان میں دیگر لوگوں کی نسبت جلد موت کا امکان 23 فیصد کم رہا۔ اپنی خوراک میں خشک میووں کے استعمال کے باعث ان افراد میں اعصابی بیماریاں 45 فیصد، سانس کی بیماریاں39 فیصد جبکہ شوگر کے مرض کا خطرہ 30 فیصد کم رہا۔

The post آدھی مٹھی خشک میوے روزانہ کھائیں اور لمبی عمر پائیں ، ماہرین appeared first on ایکسپریس اردو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5215

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>